مرکزی سلائیڈرمطبوعات

حکمرانی کے آفاقی اصول

مکتوب امام علی علیہ السلام بنام والی مصر مالک اشترؓ
تشریح میثاق مدینہ از کلام امیرالمومنینؑ

وَ مِنْ عَھْدٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ
كَتَبَهٗ لِلْاَشْتَرِ النَّخَعِیِّ لَمَّا وَلَّاهُ عَلٰى مِصْرَ وَ اَعْمَالِهَا حِیْنَ اضْطَرَبَ اَمْرُ مُحَمَّدِ بْنِ اَبِیْ بَكْرٍ، وَ هُوَ اَطْوَلُ عَهْدٍ وَّ اَجْمَعُ كَتُبِهٖ لِلْمَحَاسِنِ:

اس دستاویز کو (مالک) اشتر نخعی رحمہ اللہ کیلئے تحریر فرمایا جبکہ محمد ابن ابی بکر کے حالات کے بگڑ جانے پر انہیں مصر اور اس کے اطراف کی حکومت سپرد کی۔ یہ سب سے طویل عہد نامہ اور امیر المومنین علیہ السلام کے توقیعات میں سب سے زیادہ محاسن پر مشتمل ہے۔

یہ عہد نامہ جسے اسلام کا دستور اساسی کہا جا سکتا ہے اس ہستی کا ترتیب دیا ہوا ہے جو قانون الٰہی کا سب سے بڑا واقف کار اور سب سے زیادہ اس پر عمل پیرا تھا۔ ان اوراق سے امیر المومنین علیہ السلام کے طرز جہانبانی کا جائزہ لے کر یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ ان کے پیش نظر صرف قانونِ الٰہی کا نفاذ اور اصلاح معاشرت تھا۔ نہ امن عامہ میں خلل ڈالنا، نہ لوٹ کھسوٹ سے خزانوں کا منہ بھرنا اور نہ توسیعِ سلطنت کیلئے جائز و ناجائز وسائل سے آنکھ بند کر کے سعی و کوشش کرنا۔

اس کتاب میں سیاست علوی کی وضاحت مطلوب نہیں، بلکہ فقط مالک اشتر کو لکھے گئے آپؑ کے خط کو پیش کرنا مطلوب ہے جو کہ نہج البلاغہ میں مکتوب نمبر 53 پر موجود ہے۔

والسلام علیکم
مقبول حسین علوی
(فروری ۲۰۲۴)

آن لائن پڑھیں

ڈاؤن لوڈ کریں

مزید مطبوعات یہاں دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button