کلمات قصار

نہج البلاغہ حکمت 71: کمال عقل

(٧۱) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ

(۷۱)

اِذَا تَمَّ الْعَقْلُ نَقَصَ الْكَلاَمُ.

جب عقل بڑھتی ہے تو باتیں کم ہو جاتی ہیں۔

بسیار گوئی، پریشان خیالی کا اور پریشان خیالی عقل کی خامی کا نتیجہ ہوتی ہے اور جب انسان کی عقل کامل اور فہم پختہ ہوتا ہے تو اس کے ذہن اور خیالات میں توازن پیدا ہو جاتا ہے اور عقل دوسرے قوائے بدنیہ کی طرح زبان پر بھی تسلط و اقتدار حاصل کر لیتی ہے، جس کے نتیجہ میں زبان عقل کے تقاضوں سے ہٹ کر اور بے سوچے سمجھے کھلنا گوارا نہیں کرتی اور ظاہر ہے کہ سوچ بچار کے بعد جو کلام ہوگا وہ مختصر اور زوائد سے پاک ہوگا۔

مرد چوں عقلش بیفزاید بکاھد در سخن

تا نیابد فرصتِ گفتار نگشاید دہن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button