کلمات قصار

نہج البلاغہ حکمت 81: ہنر کی قدر و قیمت

(٨۱) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ

(۸۱)

قِیْمَةُ كُلِّ امْرِئٍ مَّا یُحْسِنُهٗ.

ہرشخص کی قیمت وہ ہنر ہے جو اس شخص میں ہے۔

قَالَ الرَّضِیُّ: وَ ھِیَ الْكَلِمَةُ الَّتِیْ لَا تُصَابُ لَهَا قِیْمَةٌ، وَ لَا تُوْزَنُ بِهَا حِكْمَةٌ، وَ لَا تُقْرَنُ اِلَیْهَا كَلِمَةٌ.

سیّد رضیؒ فرماتے ہیں کہ: یہ ایک ایسا انمول جملہ ہے کہ نہ کوئی حکیمانہ بات اس کے ہم وزن ہو سکتی ہے اور نہ کوئی جملہ اس کا ہم پایہ ہو سکتا ہے۔

انسان کی حقیقی قیمت اس کا جوہرِ علم و کمال ہے۔ وہ علم و کمال کی جس بلندی پر فائز ہو گا اسی کے مطابق اس کی قدر و منزلت ہو گی۔ چنانچہ جوہر شناس نگاہیں شکل و صورت، بلندی قد و قامت اور ظاہری جاہ و حشمت کو نہیں دیکھتیں، بلکہ انسان کے ہنر کو دیکھتی ہیں اور اسی ہنر کے لحاظ سے اس کی قیمت ٹھہراتی ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ انسان کو اکتساب فضائل و تحصیل علم و دانش میں جدوجہد کرنا چاہیے۔

زانكه هر كس را به قدر دانش او قيمت است

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button