کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 110: حاکم کے اوصاف
(۱۱٠) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۱۱۰)
لَا یُقِیْمُ اَمْرَ اللهِ سُبْحَانَهٗ اِلَّا مَنْ لَّا یُصَانِعُ، وَ لَا یُضَارِعُ، وَ لَا یَتَّبِعُ الْمَطَامِـعَ.
حکم خدا کا نفاذ وہی کر سکتا ہے جو (حق کے معاملہ میں) نرمی نہ برتے، عجز و کمزوری کا اظہار نہ کرے اور حرص و طمع کے پیچھے نہ لگ جائے۔