کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 171: حرص و طمع
(۱٧۱) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۱۷۱)
كَمْ مِّنْ اَكْلَةٍ مَنَعَتْ اَكَلَاتٍ!.
بسا اوقات ایک دفعہ کا کھانا بہت دفعہ کے کھانوں سے مانع ہو جاتا ہے۔
یہ ایک مَثَل ہے جو ایسے موقع پر استعمال ہوتی ہے جہاں کوئی شخص ایک فائدہ کے پیچھے اس طرح کھو جائے کہ اسے دوسرے فائدوں سے ہاتھ اٹھا لینا پڑے۔ جس طرح وہ شخص کہ جو ناموافق طبع یا ضرورت سے زیادہ کھا لے تو اسے بہت سے کھانوں سے محروم ہونا پڑتا ہے۔