کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 193: خوش دلی و بد دلی
(۱٩٣) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۱۹۳)
اِنَّ لِلْقُلُوْبِ شَهْوَةً وَّ اِقْبَالًا وَّ اِدْبَارًا، فَاْتُوْهَا مِنْ قِبَلِ شَھْوَتِھَا وَ اِقْبَالِھَا، فَاِنَّ الْقَلْبَ اِذَا اُکْرِہَ عَمِیَ۔
دلوں کیلئے رغبت و میلان، آگے بڑھنا اور پیچھے ہٹنا ہوتا ہے۔ لہٰذا ان سے اس وقت کام لو جب ان میں خواہش و میلان ہو، کیونکہ دل کو مجبور کرکے کسی کام پر لگایا جائے تو اسے کچھ سجھائی نہیں دیتا۔