کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 194: غصّہ اور انتقام
(۱٩٤) وَ کَانَ عَلَیْهِ السَّلَامُ یَقُوْلُ:
(۱۹۴)
مَتٰۤى اَشْفِیْ غَیْظِیْۤ اِذَا غَضِبْتُ؟ اَحِیْنَ اَعْجِزُ عَنِ الْاِنْتِقَامِ فَیُقَالُ لِیْ لَوْ صَبَرْتَ؟ اَمْ حِیْنَ اَقْدِرُ عَلَیْهِ، فَیُقَالُ لِیْ: لَوْ عَفَوْتَ.
جب غصہ مجھے آئے تو کب اپنے غصہ کو اتاروں؟ کیا اس وقت کہ جب انتقام نہ لے سکوں اور یہ کہا جائے کہ صبر کیجئے، یا اس وقت کہ جب انتقام پر قدرت ہو اور کہا جائے کہ بہتر ہے درگزر کیجئے۔