کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 195: گندگی کو دیکھ کر
(۱٩٥) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۱۹۵)
وَ قَدْ مَرَّ بِقَذَرٍ عَلٰى مَزْبَلَةً:
آپؑ کا گزر ہوا ایک گھورے کی طرف سے جس پر غلاظتیں تھیں، فرمایا:
هٰذا مَا بَخِلَ بِهِ الْبَاخِلُوْنَ.
یہ وہ ہے جس کے ساتھ بخل کرنے والوں نے بخل کیا تھا۔
وَ رُوِیَ فِیْ خَبَرٍ اٰخَرَ اَنَّهٗ قَالَ:
ایک اور روایت میں ہے کہ اس موقع پر آپؑ نے فرمایا:
هٰذَا مَا كُنْتُمْ تَتَنَافَسُوْنَ فِیْهِ بِالْاَمْسِ.
یہ وہ ہے جس پر تم لوگ کل ایک دوسرے پر رشک کرتے تھے۔