کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 214: نرمی و ملائمت
(٢۱٤) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۱۴)
مَنْ لَّانَ عُوْدُهٗ كَثُفَتْ اَغْصَانُهٗ.
جس (درخت) کی لکڑی نرم ہو اس کی شاخیں گھنی ہوتی ہیں۔
جو شخص تند خو اور بد مزاج ہو وہ کبھی اپنے ماحول کو خوشگوار بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ بلکہ اس کے ملنے والے بھی اس کے ہاتھوں نالاں اور اس سے بیزار رہیں گے اور جو خوش خلق اور شیریں زبان ہو لوگ اس کے قرب کے خواہاں اور اس کی دوستی کے خواہشمند ہوں گے اور وقت پڑنے پر اس کے معاون و مددگار ثابت ہوں گے، جس سے وہ اپنی زندگی کو کامیاب بنا لے جا سکتا ہے۔