کلمات قصار

نہج البلاغہ حکمت 243: جوابات کی کثرت

(٢٤٣) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ

(۲۴۳)

اِذَا ازْدَحَمَ الْجَوَابُ خَفِیَ الصَّوَابُ.

جب (ایک سوال کیلئے) جوابات کی بہتات ہو جائے تو صحیح بات چھپ جایا کرتی ہے۔

اگر کسی سوال کے جواب میں ہر گوشہ سے آوازیں بلند ہونے لگیں تو ہر جواب نئے سوال کا تقاضا بن کر بحث و جدل کا دروازہ کھول دے گا اور جوں جوں جوابات کی کثرت ہوگی۔ اصل حقیقت کی کھوج اور صحیح جواب کی سراغ رسانی مشکل ہو جائے گی، کیونکہ ہر شخص اپنے جواب کو صحیح تسلیم کرانے کیلئے ادھر اُدھر سے دلائل فراہم کرنے کی کوشش کرے گا جس سے سارا معاملہ الجھاؤ میں پڑ جائے گا اور یہ خواب کثرت تعبیر سے خوابِ پریشان ہو کر رہ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button