کلمات قصار

نہج البلاغہ حکمت 266: ایک سائل کے جواب میں

(٢٦٦) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ

(۲۶۶)

وَ سَئَلَهٗ ؑ رَجُلٌ اَنْ یُّعَرِّفَهُ الْاِیْمَانَ، فَقَالَ:

حضرتؑ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ: ایمان کی تعریف کیا ہے؟ آپؑ نے فرمایا کہ:

اِذَا كَانَ الْغَدُ فَاْتِنِیْ حَتّٰۤى اُخْبِرَكَ عَلٰۤى اَسْمَاعِ النَّاسِ، فَاِنْ نَّسِیْتَ مَقَالَتِیْ حَفِظَهَا عَلَیْكَ غَیْرُكَ، فَاِنَّ الْكَلَامَ كَالشَّارِدَةِ، یَنْقُفُهَا هٰذَا وَ یُخْطِئُهَا هٰذَا.

کل میرے پاس آنا، تاکہ میں تمہیں اس موقع پر بتاؤں کہ دوسرے لوگ بھی سن سکیں کہ اگر تم بھول جاؤ تو دوسرے یاد رکھیں۔ اس لئے کہ کلام بھڑکے ہوئے شکار کے مانند ہوتا ہے کہ ایک کی گرفت میں آ جاتا ہے اور دوسرے کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔

وَ قَدْ ذَكَرْنَا مَاۤ اَجَابَهٗ بِهٖ فِيْمَا تَقَدَّمَ مِنْ هٰذَا الْبَابِ وَ هُوَ قَوْلُهٗ ؑ: «اَلْاِيْمَانُ عَلٰۤى اَرْبَعِ شُعَبٍ».

(سیّد رضیؒ کہتے ہیں کہ:) حضرت نے اس کے بعد جو جواب دیا وہ ہم اسی باب میں پہلے درج کر چکے ہیں اور وہ آپؑ کا یہ ارشاد تھا کہ: «الایمان علی اربع شعب» (: ایمان کی چار قسمیں ہیں)۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button