کلمات قصار

نہج البلاغہ حکمت 271: بیت المال کی چوری

(٢٧۱) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ

(۲۷۱)

رُوِیَ اَنَّهٗ ؑ رُفِعَ اِلَيْهِ رَجُلَانِ سَرَقَا مِنْ مَّالِ اللّٰهِ، اَحَدُهُمَا عَبْدٌ مِّنْ مَّالِ اللّٰهِ وَ الْاٰخَرُ مِنْ عُرُوْضِ‏النَّاسِ، قَالَ ؑ:

روایت کی گئی ہے کہ حضرتؑ کے سامنے دو آدمیوں کو پیش کیا گیا جنہوں نے بیت المال میں چوری کی تھی۔ ایک تو ان میں غلام اور خود بیت المال کی ملکیت تھا اور دوسرا لوگوں میں سے کسی کی ملکیت میں تھا۔ آپؑ نے فرمایا کہ:

اَمَّا هٰذَا فَهُوَ مِنْ مَّالِ اللهِ وَ لَا حَدَّ عَلَیْهِ، مَالُ اللهِ اَكَلَ بَعْضُهٗ بَعْضًا، وَ اَمَّا الْاٰخَرُ فَعَلَیْهِ الْحَدُّ. فَقَطَعَ يَدَهٗ.

یہ غلام جو بیت المال کا ہے اس پر حد جاری نہیں ہوسکتی، کیونکہ اللہ کا مال اللہ کے مال ہی نے کھایا ہے، لیکن دوسرے پر حد جاری ہو گی۔ چنانچہ اس کا ہاتھ قطع کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button