کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 281: عقل کی رہبری
(٢٨۱) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۸۱)
لَیْسَتِ الرُّؤْیَةُ كَالْـمُعَایَنَةِ مَعَ الْاَبْصَارِ، فَقَدْ تَكْذِبُ الْعُیُوْنُ اَهْلَهَا، وَ لَا یَغُشُّ الْعَقْلُ مَنِ اسْتَنْصَحَهٗ.
آنکھوں کا دیکھنا حقیقت میں دیکھنا نہیں کیونکہ آنکھیں کبھی اپنے اشخاص سے غلط بیانی بھی کر جاتی ہیں، مگر عقل اس شخص کو جو اس سے نصیحت چاہے کبھی فریب نہیں دیتی۔