کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 287: قضا ا ور قدر
(٢٨٧) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۸۷)
وَ سُئِلَ عَنِ الْقَدْرِ، فَقَالَ:
آپؑ سے قضاء و قدر کے متعلق پوچھا گیا تو آپؑ نے فرمایا:
طَرِیْقٌ مُّظْلِمٌ فَلَا تَسْلُكُوْهُ، وَ بَحْرٌ عَمِیْقٌ فَلَا تَلِجُوْهُ، وَ سِرُّ اللهِ فَلَا تَتَكَلَّفُوْهُ.
یہ ایک تاریک راستہ ہے اس میں قدم نہ اٹھاؤ، ایک گہرا سمندر ہے اس میں نہ اترو، اللہ کا ایک راز ہے اسے جاننے کی زحمت نہ اٹھاؤ۔