کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 295: دوست و دشمن
(٢٩٥) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۹۵)
اَصْدِقَآؤُكَ ثَلَاثَةٌ، وَ اَعْدَآؤُكَ ثَلَاثَةٌ:
تین قسم کے تمہارے دوست ہیں اور تین قسم کے دشمن:
فَاَصْدِقَآؤُكَ: صَدِیْقُكَ، وَصَدِیْقُ صَدِیْقِكَ، وَ عَدُوُّ عَدُوِّكَ. وَاَعْدَآؤُكَ عَدُوُّكَ، وَ عَدُوُّ صَدِیْقِكَ، وَ صَدِیْقُ عَدُوِّكَ.
دوست یہ ہیں: تمہارا دوست، تمہارے دوست کا دوست اور تمہارے دشمن کا دشمن۔ اور دشمن یہ ہیں: تمہارا دشمن، تمہارے دوست کا دشمن اور تمہارے دشمن کا دوست۔