کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 300: حساب و کتاب
(٣٠٠) وَ سُئِلَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۰۰)
كَیْفَ یُحَاسِبُ اللهُ الْخَلْقَ عَلٰى كَثْرَتِهِمْ؟ فَقَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ:
امیرالمومنین علیہ السلام سے دریافت کیا گیا کہ خداوند عالم اس کثیر التعداد مخلوق کا حساب کیونکر لے گا؟ فرمایا:
كَمَا یَرْزُقُهُمْ عَلٰى كَثْرَتِهِمْ.
جس طرح اس کی کثرت کے باوجود انہیں روزی پہنچاتا ہے۔
فَقِیْلَ: كَیْفَ یُحَاسِبُھُمْ وَ لَا یَرَوْنَهٗ؟ فَقَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ:
پوچھا: وہ کیونکر حساب لے گا جبکہ مخلوق اسے دیکھے گی نہیں؟ فرمایا:
كَمَا یَرْزُقُهُمْ وَ لَا یَرَوْنَهٗ.
جس طرح انہیں روزی دیتا ہے اور وہ اسے دیکھتے نہیں۔