کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 312: دلوں کی حالت
(٣۱٢) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۱۲)
اِنَّ لِلْقُلُوْبِ اِقْبَالًا وَّ اِدْبَارًا، فَاِذَاۤ اَقْبَلَتْ فَاحْمِلُوْهَا عَلَى النَّوَافِلِ، وَ اِذَاۤ اَدْبَرَتْ فَاقْتَصِرُوْا بِهَا عَلَى الْفَرَآئِضِ.
دل کبھی مائل ہوتے ہیں اور کبھی اُچاٹ ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا جب مائل ہوں اس وقت انہیں مستحبات کی بجا آوری پر آمادہ کرو، اور جب اُچاٹ ہوں تو واجبات پر اکتفا کرو۔