کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 338: علم کی دو قسمیں
(٣٣٨) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۳۸)
اَلْعِلْمُ عِلْمَانِ:
علم دو طرح کا ہوتا ہے:
مَطْبُوْعٌ وَّ مَسْمُوْعٌ، وَ لَا یَنْفَعُ الْمَسْمُوْعُ اِذَا لَمْ یَكُنِ الْمَطْبُوْعُ.
ایک وہ جو نفس میں رَچ بس جائے اور ایک وہ جو صرف سن لیا گیاہو، اور سنا سنایا علم فائدہ نہیں دیتا جب تک وہ دل میں راسخ نہ ہو۔