کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 354: تہنیت فرزند
(٣٥٤) وَ هَنَّاَ بِحَضْرَتِهٖ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۵۴)
رَجُلٌ رَجُلًۢا بِغُلَامٍ وُّلِدَ لَهٗ، فَقَالَ لَهٗ: لِیُهْنِئْكَ الْفَارِسُ. فَقَالَ عَلَیْهِ السّلَامُ:
حضرتؑ کے سامنے ایک نے دوسرے شخص کو فرزند کے پیدا ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ: ’’شہسوار مبارک ہو‘‘! جس پر حضرتؑ نے فرمایا کہ:
لَا تَقُلْ ذٰلِكَ، وَ لٰكِنْ قُلْ: شَكَرْتَ الْوَاهِبَ، وَ بُوْرِكَ لَكَ فِی الْمَوْهُوْبِ، وَ بَلَغَ اَشُدَّهٗ، وَ رُزِقْتَ بِرَّهٗ.
یہ نہ کہو! بلکہ یہ کہو کہ تم بخشنے والے (خدا) کے شکر گزار ہوئے، یہ بخشی ہوئی نعمت تمہیں مبارک ہو! یہ اپنے کمال کو پہنچے اور اس کی نیکی و سعادت تمہیں نصیب ہو!۔