کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 391: زہدِ دنیا
(٣٩۱) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۹۱)
اِزْهَدْ فِی الدُّنْیَا یُبَصِّرْكَ اللهُ عَوْرَاتِهَا، وَ لَا تَغْفُلْ فَلَسْتَ بِمَغْفُوْلٍ عَنْكَ!.
دنیا سے بے تعلق رہو! تاکہ اللہ تم میں دنیا کی برائیوں کا احساس پیدا کرے، اور غافل نہ ہو! اس لئے کہ تمہاری طرف سے غافل نہیں ہوا جائے گا۔