کلمات قصار
نہج البلاغہ حکمت 399: فرزند و پدر کے حقوق
(٣٩٩) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۹۹)
اِنَّ لِلْوَلَدِ عَلَى الْوَالِدِ حَقًّا، وَ اِنَّ لِلْوَالِدِ عَلَى الْوَلَدِ حَقًّا:
ایک حق فرزند کا باپ پر ہوتا ہے اور ایک حق باپ کا فرزند پر ہوتا ہے:
فَحَقُّ الْوَالِدِ عَلَى الْوَلَدِ اَنْ یُّطِیْعَهُ فِیْ كُلِّ شَیْءٍ اِلَّا فِیْ مَعْصِیَةِ اللهِ سُبْحَانَهٗ.
باپ کا فرزند پر یہ حق ہے کہ وہ سوائے اللہ کی معصیت کے ہر بات میں اس کی اطاعت کرے۔
وَ حَقُّ الْوَلَدِ عَلَى الْوَالِدِ اَنْ یُّحَسِّنَ اسْمَهٗ، وَ یُحَسِّنَ اَدَبَهٗ، وَ یُعَلِّمَهُ الْقُرْاٰنَ.
اور فرزند کا باپ پر یہ حق ہے کہ اس کا نام اچھا تجویز کرے، اچھے اخلاق و آداب سے آراستہ کرے اور قرآن کی اسے تعلیم دے۔