کلمات قصار

نہج البلاغہ حکمت 434: آزمائش

(٤٣٤) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ

(۴۳۴)

اُخْبُرْ تَقْلِهٖ.

آزماؤ! کہ اس سے نفرت کرو۔

قَالَ الرَّضِیُّ: وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّرْوِیْ هٰذَا لِلرَّسُوْلِ ﷺ، وَ مِمَّا یُقَوّٰی اَنَّهٗ مِنْ كَلَامِ اَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلَیْهِ السَّلَامُ مَا حَكَاهُ ثَعْلَبٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ الْاَعْرَابِیِّ، قَالَ: قَالَ الْمَامُوْنُ: لَوْ لَا اَنَّ عَلِیًّا عَلَیْهِ السَّلَامُ قَالَ: «اُخْبُرْ تَقْلِهِ» لَقُلْتُ اَنَا: اقْلِهِ تَخْبُرْ.

سیّد رضیؒ فرماتے ہیں کہ: کچھ لوگوں نے اس فقرے کی جناب رسالت مآب ﷺ سے روایت کی ہے، مگر اس کے کلام امیر المومنین علیہ السلام ہونے کے مؤیدات میں سے ہے وہ جسے ثعلب نے بیان کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن اعرابی نے بیان کیا کہ: مامون نے کہا کہ اگر حضرت علی علیہ السلام نے یہ نہ کہا ہوتا کہ «آزماؤ! کہ اس سے نفرت کرو»، تو میں یوں کہتا کہ: دشمنی کرو اس سے تاکہ آزماؤ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button