خطبات

خطبہ (۲۰)

(٢٠) وَ مِنْ کَلَامٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

خطبہ (۲۰)

فَاِنَّكُمْ لَوْ عَایَنْتُمْ مَا قَدْ عَایَنَ مَنْ مَّاتَ مِنْكُمْ لَجَزِعْتُمْ وَ وَهِلْتُمْ وَ سَمِعْتُمْ وَ اَطَعْتُمْ، وَ لٰكِنْ مَّحْجُوْبٌ عَنْكُمْ مَا قَدْ عَایَنُوْا، وَ قَرِیْبٌ مَّا یُطْرَحُ الْحِجَابُ، وَ لَقَدْ بُصِّرْتُمْ اِنْ اَبْصَرْتُمْ، وَ اُسْمِعْتُمْ اِنْ سَمِعْتُمْ، وَ هُدِیْتُمْ اِنِ اهْتَدَیْتُمْ.

جن چیزوں کو تمہارے مرنے والوں نے دیکھا ہے اگر تم بھی انہیں دیکھ لیتے تو گھبرا جاتے اور سراسیمہ اور مضطرب ہو جاتے اور (حق کی بات) سنتے اور اس پر عمل کرتے، لیکن جو انہوں نے دیکھا ہے وہ ابھی تم سے پوشیدہ ہے اور قریب ہے کہ وہ پردہ اٹھا دیا جائے۔ اگر تم چشمِ بینا و گوشِ شنوا رکھتے ہو تو تمہیں سنایا اور دکھایا جا چکا ہے اور ہدایت کی طلب ہے تو تمہیں ہدایت کی جا چکی ہے۔

بِحَقٍّ اَقَوْلُ لَكُمْ: لَقَدْ جَاهَرَتْكُمُ الْعِبَرُ وَ زُجِرْتُمْ بِمَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌ، وَ مَا یُبَلِّغُ عَنِ اللهِ بَعْدَ رُسُلِ السَّمَآءِ اِلَّا الْبَشَرُ.

میں سچ کہتا ہوں کہ عبرتیں تمہیں بلند آواز سے پکار چکی ہیں اور دھمکانے والی چیزوں سے تمہیں دھمکایا جا چکا ہے۔ آسمانی رسولوں (فرشتوں) کے بعد بشر ہی ہوتے ہیں جو تم تک اللہ کا پیغام پہنچاتے ہیں۔ (اسی طرح میری زبان سے جو ہدایت ہو رہی ہے، درحقیقت اللہ کا پیغام ہے جو تم تک پہنچ رہا ہے)۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button