القائم سنٹر میں مقام اہل بیت(ع) کانفرنس
القائم سنٹر میں مقام اہل(ع) بیت کانفرنس
مرکز افکار اسلامی کی طرف سے القائم اسلامک مشن سلاؤ لندن میں عید غدیر اور عید مباہلہ کی مناسبت سے مقام اہلبیت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
جس سے اسلامک کالج لندن کے ڈائریکٹر اور یورپ میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندہ جناب حجت الاسلام شیخ عیسی جہانگیر نے مقام اہلبیت در نہج البلاغہ کے موضوع پرگفتگو کی اور بیان کیا کہ تقریبا 40 مقامات پر امیر المؤمنین(ع) نے مقام اہل بیت(ع) ۔حقوق اہل بیت(ع) اور ان مقامات کے سامنے ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں وضاحت کی۔
ان کے علاوہ پروگرام میں جناب حجت الاسلام سید علی رضا رضوی
جناب حجت الاسلام شیخ محمد علی اسماعیل
جناب حجت الاسلام سید ذیشان زیدی کا خطاب تھا
جناب حجت الاسلام سید علی رضا رضوی نے غدیر اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے گفتگو کی اور کہا کہ سب سے مہم ذمہ داری یہ ہے کہ ہم غدیر کے پیغام کو بہتر سے بہتر انداز میں عام کریں اور اس ولایت کو اپنی زندگیوں میں بھی جاری کریں۔
جناب حجت الاسلام شیخ محمد علی اسماعیل نے مقام اہلبیت در قران کو موضوع بنایا اور آیت مباہلہ کی تفسیر بیان کی
جناب حجت الاسلام مولانا ذیشان زیدی نے مباہلہ کے موضوع پر اپنا منظوم کلام پیش کیا
آخر میں مرکز افکار اسلامی کے سرپرست اعلی جناب حجت الاسلام مولانا مقبول حسین علوی نے مطالعہ نہج البلاغہ کے مسابقہ کی وضاحت کی۔ اور انہوں نے فرمایا کہ اس مسابقہ میں 12 ممالک سے 120 افراد نے شرکت کی جن میں بوسنیا کے ایک فرد کی بھی شرکت تھی جنہوں نے تمام 30 سوالات کا صحیح جواب دیا۔
آخر میں قرعہ اندازی کی گئی۔لندن کے سمبل رضا نے لندن سے نجف کا ٹکٹ حاصل کیا۔