خطبات

خطبہ (۲۱۳)

(٢۱٣) وَ مِنْ دُعَآءٍ

خطبہ (۲۱۳)

كَانَ یَدْعُوْ بِهٖ ؑ كَثِیْرًا

امیر المومنین ؑ کے وہ دُعائیہ کلمات جو اکثر آپؑ کی زبان پر جاری رہتے تھے

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یُصبِحْ بِیْ مَیِّتًا وَّ لَا سَقِیْمًا، وَ لَا مَضْرُوْبًا عَلٰی عُرُوْقِیْ بِسُوْٓءٍ، وَ لَا مَاْخُوْذًۢا بِاَسْوَاِ عَمَلِیْ، وَ لَا مَقْطُوْعًۢا دَابِرِیْ، وَ لَا مُرْتَدًّا عَنْ دِیْنِیْ، وَ لَا مُنْكِرًا لِّرَبِّیْ، وَ لَا مُسْتَوْحِشًا مِّنْ اِیْمَانِیْ، وَ لَا مُلْتَبِسًا عَقْلِیْ، وَ لَا مُعَذَّبًۢا بِعَذابِ الْاُمَمِ مِنْ قَبْلِیْ. اَصْبَحْتُ عَبْدًا مَّمْلُوْكًا ظَالِمًا لِّنَفْسِیْ، لَكَ الْحُجَّةُ عَلَیَّ وَ لَا حُجَّةَ لِیْ. وَ لَاۤ اَسْتَطِیْعُ اَنْ اٰخُذَ اِلَّا مَاۤ اَعْطَیْتَنِیْ، وَ لَاۤ اَتَّقِیَ اِلَّا مَا وَقَیْتَنِیْ.

تمام حمد اس اللہ کیلئے ہے جس نے مجھے اس حالت میں رکھا کہ نہ مردہ ہوں، نہ بیمار، نہ میری رگوں پر برص کے جراثیم کا حملہ ہوا ہے، نہ برے اعمال (کے نتائج) میں گرفتار ہوں، نہ بے اولاد ہوں، نہ دین سے برگشتہ، نہ اپنے پروردگار کا منکر ہوں اور نہ ایمان سے متوحش، نہ میری عقل میں فتور آیا ہے اور نہ پہلی اُمتوں کے سے عذاب میں مبتلا ہوں۔ میں اس کا بے اختیار بندہ اور اپنے نفس پر ستم ران ہوں۔ (اے اللہ!) تیری حجّت مجھ پر تمام ہو چکی ہے اور میرے لئے اب عذر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ خدایا! مجھ میں کسی چیز کے حاصل کرنے کی قوت نہیں سوا اس کے کہ جو تو مجھے عطا کر دے اور کسی چیز سے بچنے کی سکت نہیں سوائے اس کے کہ جس سے تو مجھے بچائے رکھے۔

اَللّٰهُمَّ اِنَّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَفْتَقِرَ فِیْ غِنَاكَ، اَوْ اَضِلَّ فِیْ هُدَاكَ، اَوْ اُضَامَ فِیْ سُلْطَانِكَ، اَوْ اُضْطَهَدَ وَ الْاَمْرُ لَكَ!.

اے اللہ! میں تجھ سے پناہ کا خواستگار ہوں کہ تیری ثروت کے باوجود فقیر و تہی دست رہوں یا تیری رہنمائی کے ہوتے ہوئے بھٹک جاؤں یا تیری سلطنت میں رہتے ہوئے ستایا جاؤں یا ذلیل کیا جاؤں، جبکہ تمام اختیارات تجھے حاصل ہیں۔

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ نَفْسِیْ اَوَّلَ كَرِیْمَةٍ تَنْتَزِعُهَا مِنْ كَرَآئِمِیْ، وَ اَوَّلَ وَدِیْعَةٍ تَرْتَجِعُهَا مِنْ وَّدَآئِعِ نِعَمِكَ عِنْدِیْ!.

خدایا! میری ان نفیس چیزوں میں جنہیں تو چھین لے گا، میری روح کو اوّلیت کا درجہ عطا کر اور مجھے سونپی ہوئی ان امانتوں میں جنہیں تو پلٹا لے گا اسے پہلی امانت قرار دے۔

اَللّٰهُمْ اِنَّا نَعُوْذُ بِكَ اَنْ نَّذْهَبَ عَنْ قَوْلِكَ، اَوْ نُفْتَتَنَ عَنْ دِیْنِكَ، اَوْ تَتَابَعَ بِنَاۤ اَهْوَآؤُنَا دُوْنَ الْهُدَی الَّذِیْ جَآءَ مِنْ عِنْدِكَ!.

اے اللہ! ہم تجھ سے پناہ کے طلبگار ہیں اس بات سے کہ تيرے ارشاد سے منہ موڑیں، یا ایسے فتنوں میں پڑ جائیں کہ تیرے دین سے پھر جائیں، یا تیری طرف سے آئی ہوئی ہدایت کو قبول کرنے کے بجائے نفسانی خواہشیں ہمیں برائی کی طرف لے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button