خطبات

خطبہ (۲۲۴)

(٢٢٤) وَ مِنْ دُعَآئِهٖ عَلَیْهِ السَّلَامُ

خطبہ (۲۲۴)

اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ اٰنَسُ الْاٰنِسِیْنَ لِاَوْلِیَآئِكَ، وَ اَحْضَرُهُمْ بِالْكِفَایَةِ لِلْمُتَوَكِّلِیْنَ عَلَیْكَ. تُشَاهِدُهُمْ فِیْ سَرَآئِرِهِمْ، وَ تَطَّلِعُ عَلَیْهِمْ فِیْ ضَمَآئِرِهِمْ، وَ تَعْلَمُ مَبْلَغَ بَصَآئِرِهِمْ، فَاَسْرَارُهُمْ لَكَ مَكْشُوْفَةٌ، وَ قُلُوْبُهُمْ اِلَیْكَ مَلْهُوْفَةٌ، اِنْ اَوْحَشَتْهُمُ الْغُرْبَةُ اٰنَسَهُمْ ذِكْرُكَ، وَ اِنْ صُبَّتْ عَلَیْهِمُ الْمَصَآئِبُ لَجَؤُوْا اِلَی الْاِسْتِجَارَةِ بِكَ، عِلْمًۢا بِاَنَّ اَزِمَّةَ الْاُمُوْرِ بِیَدِكَ، وَ مَصَادِرَهَا عَنْ قَضَآئِكَ.

اے اللہ! تو اپنے دوستوں کے ساتھ تمام اُنس رکھنے والوں سے زیادہ مانوس ہے اور جو تجھ پر بھروسا رکھنے والے ہیں اُن کی حاجت روائی کیلئے ہمہ وقت پیش پیش ہے۔ تو ان کی باطنی کیفیتوں کو دیکھتا اور ان کے چھپے ہوئے بھیدوں کو جانتا اور ان کی بصیرتوں کی رسائی سے باخبر ہے۔ ان کے راز تیرے سامنے آشکارا اور اُن کے دل تیرے آگے فریادی ہیں۔ اگر تنہائی سے ان کا جی گھبراتا ہے تو تیرا ذکر ان کا دل بہلاتا ہے، اگر مصیبتیں اُن پر پڑتی ہیں تو وہ تیرے دامن میں پناہ لینے کیلئے ملتجی ہوتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ سب چیزوں کی باگ ڈور تیرے ہاتھ میں ہے اور اُن کے نفاذ پذیر ہونے کی جگہیں تیرے ہی فیصلوں سے وابستہ ہیں۔

اَللّٰهُمَّ اِنْ فَهِهْتُ عَنْ مَّسْئَلَتِیْ، اَوْ عَمِیْتُ عَنْ طِلْبَتِیْ، فَدُلَّنِیْ عَلٰی مَصَالِـحِیْ، وَ خُذْ بِقَلْبِیْۤ اِلٰی مَرَاشِدِیْ، فَلَیْسَ ذٰلِكَ بِنُكْرٍ مِّنْ هِدَایَاتِكَ، وَ لَا بِبِدْعٍ مِّنْ كِفَایَاتِكَ.

خدایا! اگر میں سوال کرنے سے عاجز رہوں یا اپنے مقصود پر نظر نہ ڈال سکوں تو تُو میری مصلحتوں کی طرف رہنمائی فرما اور میرے دل کو (صلاح و بہبودی کی) صحیح منزل پر پہنچا۔ یہ چیز تیری رہنمائیوں اور حاجت روائیوں کو دیکھتے ہوئے کوئی نرالی نہیں۔

اَللّٰهُمَّ احْمِلْنِیْ عَلٰی عَفْوِكَ، وَ لَا تَحْمِلْنِیْ عَلٰی عَدْلِكَ.

خدایا! میرا معاملہ اپنے عفو و بخشش سے طے کر، نہ اپنے عدل و انصاف کے معیار سے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button