مکتوبات

مکتوب (۸)

(٨) وَ مِنْ كِتَابٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

مکتوب (۸)

اِلٰى جَرِیْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ الْبَجَلِّىِّ لَمَّاۤ اَرْسَلَهٗ اِلٰى مُعَاوِیَةَ:

جب جریر ابن عبد اللہ بجلی کو معاویہ کی طرف روانہ کیا (اور انہیں پلٹنے میں تاخیر ہوئی) تو انہیں تحریر فرمایا:

اَمَّا بَعْدُ! فَاِذَاۤ اَتَاكَ كِتَابِیْ فَاحْمِلْ مُعَاوِیَةَ عَلَی الْفَصْلِ، وَ خُذْهُ بِالْاَمْرِ الْجَزْمِ، ثُمَّ خَیِّرْهُ بَیْنَ حَرْبٍ مُّجْلِیَةٍ، اَوْ سِلْمٍ مُّخْزِیَةٍ، فَاِنِ اخْتَارَ الْحَرْبَ فَانْۢبِذْ اِلَیْهِ، وَ اِنِ اخْتَارَ السِّلْمَ فَخُذْ بَیْعَتَهٗ، وَ السَّلَامُ.

میرا خط ملتے ہی معاویہ کو دو ٹوک فیصلے پر آمادہ کرو، اور اسے کسی آخری اور قطعی رائے کا پابند بناؤ، اور دو باتوں میں سے کسی ایک کے اختیار کر نے پر مجبور کر و کہ گھر سے بے گھر کر دینے والی جنگ یا رسوا کرنے والی صلح۔ اگر وہ جنگ کو اختیار کرے تو تمام تعلقات اور گفت و شنید ختم کر دو اور اگر صلح چاہے تو اس سے بیعت لے لو۔ والسلام۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button