مکتوبات

ہدایت (۱۲)

(۱٢) وَ مِنْ وَّصِیَّةٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

ہدایت (۱۲)

لِمَعْقِلِ بْنِ قَیْسٍ الرِّیَاحِىِّ حِیْنَ اَنْفَذَهٗۤ اِلَی الشَّامِ فِیْ ثَلَاثَةِ اٰلَافٍ مُّقَدِّمَةً لَّهٗ:

جب معقل ابن قیس ریاحی کو تین ہزار کے ہر اول دستہ کے ساتھ شام روانہ کیا تو یہ ہدایت فرمائی:

اِتَّقِ اللهَ الَّذِیْ لَابُدَّ لَكَ مِنْ لِّقَآئِهٖ، وَ لَا مُنْتَهٰی لَكَ دُوْنَهٗ، وَ لَا تُقَاتِلَنَّ اِلَّا مَنْ قَاتَلَكَ، وَ سِرِ الْبَرْدَیْنِ، وَ غَوِّرْ بِالنَّاسِ، وَ رَفِّهْ بِالسَّیْرِ، وَ لَا تَسِرْ اَوَّلَ اللَّیْلِ، فَاِنَّ اللهَ جَعَلَهٗ سَكَنًا، وَ قَدَّرَهٗ مُقَامًا لَّا ظَعْنًا، فَاَرِحْ فِیْهِ بَدَنَكَ، وَ رَوِّحْ ظَهْرَكَ، فَاِذَا وَقَفْتَ حِیْنَ یَنْۢبَطِحُ السَّحَرُ، اَوْ حِیْنَ یَنْفَجِرُ الْفَجْرُ، فَسِرْ عَلٰی بَرَكَةِ اللهِ.

اس اللہ سے ڈرتے رہنا جس کے روبرو پیش ہونا لازمی ہے اور جس کے علاوہ تمہارے لئے کوئی اور آخری منزل نہیں۔ جو تم سے جنگ کرے اس کے سوا کسی سے جنگ نہ کرنا، اور صبح وشام کے ٹھنڈے وقت سفر کرنا اور دوپہر کے وقت لوگوں کو سستانے اور آرام کر نے کا موقع دینا۔ آہستہ چلنا اور شروع رات میں سفر نہ کرنا، کیونکہ اللہ نے رات سکون کیلئے بنائی ہے اور اسے قیام کرنے کیلئے رکھا ہے، نہ سفر و راہ پیمائی کیلئے۔ اس میں اپنے بدن اور اپنی سواری کو آرام پہنچاؤ۔ اور جب جان لو کہ سپیدہ سحر پھیلنے اور پو پھوٹنے لگی ہے تو اللہ کی برکت پر چل کھڑے ہونا۔

فَاِذَا لَقِیْتَ الْعَدُوَّ فَقِفْ مِنْ اَصْحَابِكَ وَسَطًا، وَ لَا تَدْنُ مِنَ الْقَوْمِ دُنُوَّ مَنْ یُّرِیْدُ اَنْ یُّنْشِبَ الْحَرْبَ، وَ لَا تَبَاعَدْ عَنْهُمْ تَبَاعُدَ مَنْ یَّهَابُ الْبَاْسَ، حَتّٰی یَاْتِیَكَ اَمْرِیْ، وَ لَا یَحْمِلَنَّكُمْ شَنَاٰنُهُمْ عَلٰی قِتَالِهِمْ قَبْلَ دُعَآئِهِمْ وَالْاِعْذَارِ اِلَیْهِمْ.

جب دشمن کا سامنا ہو تو اپنے ساتھیوں کے درمیان ٹھہرو۔ اور دیکھو!دشمن کے اتنے قریب نہ پہنچ جاؤ کہ جیسے کوئی جنگ چھیڑ نا ہی چاہتا ہے اور نہ اتنے دور ہٹ کر رہو جیسے کوئی لڑائی سے خوفزدہ ہو، اس وقت تک کہ جب تک میرا حکم تم تک پہنچے۔ اور دیکھو! ایسا نہ ہو کہ ان کی عداوت تمہیں اس پر آمادہ کردے کہ تم حق کی دعوت دینے اور ان پر حجت تمام کرنے سے پہلے ان سے جنگ کرنے لگو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button