مکتوبات

ہدایت   (۱۶)

(۱٦) وَ كَانَ یَقُوْلُ عَلَیْهِ السَّلَامُ

ہدایت (۱۶)

لِاَصْحَابِهٖ عِنْدَ الْحَرْبِ

جنگ کے موقع پر اپنے ساتھیوں سے فرماتے تھے

لَا تَشْتَدَّنَّ عَلَیْكُمْ فَرَّةٌۢ بَعْدَهَا كَرَّةٌ، وَ لَا جَوْلَةٌۢ بَعْدَهَا حَمْلَةٌ، وَ اَعْطُوا السُّیُوْفَ حُقُوْقَهَا، وَ وَطِّئُوْا لِلْجُنُوْبِ مَصَارِعَهَا، وَ اذْمُرُوْۤا اَنْفُسَكُمْ عَلَی الطَّعْنِ الْدَّعْسِیِّ، وَ الضَّرْبِ الطَّلَحْفٰی، وَ اَمِیْتُوا الْاَصْوَاتَ، فاِنَّهٗ اَطْرَدُ لِلْفَشَلِ.

وہ پسپائی کہ جس کے بعد پلٹنا ہو اور وہ اپنی جگہ سے ہٹنا جس کے بعد حملہ مقصود ہو، تمہیں گراں نہ گزرے۔ تلواروں کا حق ادا کر دو اور پہلوؤں کے بل گرنے والے (دشمنوں) کیلئے میدان تیار رکھو۔ سخت نیزہ لگا نے اور تلوار کا بھرپور ہاتھ چلانے کیلئے اپنے کوآمادہ کرو۔ آوازوں کو دبا لو کہ اس سے بودا پن قریب نہیں پھٹکتا۔

فَوَالَّذِیْ فَلَقَ الْحَبَّةَ، وَ بَرَاَ النَّسَمَةَ، مَاۤ اَسْلَمُوْا وَ لٰكِنِ اسْتَسْلَمُوْا وَ اَسَرُّوا الْكُفْرَ، فَلَمَّا وَجَدُوْۤا اَعْوَانًا عَلَیْهِ اَظْهَرُوْهُ.

اس ذات کی قسم جس نے دانے کو چیرا اور جاندار چیزوں کو پیدا کیا! یہ لوگ اسلام نہیں لائے تھے، بلکہ اطاعت کر لی تھی اور دلوں میں کفر کو چھپائے رکھا تھا۔ اب جبکہ یارو مددگار مل گئے تو اسے ظاہر کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button