مکتوبات

مکتوب (۳۰)

(٣٠) وَ مِنْ كِتَابٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

مکتوب (۳۰)

اِلٰى مُعَاوِیَةَ

معاویہ کے نام

فَاتَّقِ اللهَ فِیْمَا لَدَیْكَ، وَ انْظُرْ فِیْ حَقِّهٖ عَلَیْكَ، وَ ارْجِـعْ اِلٰی مَعْرِفَةِ مَا لَا تُعْذَرُ بِجَهَالَتِهٖ، فَاِنَّ لِلطَّاعَةِ اَعْلَامًا وَّاضِحَةً، وَ سُبُلًا نَّیِّرَةً، وَ مَحَجَّةً نَهْجَةً، وَ غَایَةً مَّطْلُوْبَةً، یَرِدُهَا الْاَكْیَاسُ، وَ یُخَالِفُهَا الْاَنْكَاسُ، مَنْ نَّكَبَ عَنْهَا جَارَ عَنِ الْحَقِّ، وَ خَبَطَ فِی التِّیْهِ، وَ غَیَّرَ اللهُ نِعْمَتَهٗ، وَ اَحَلَّ بِهٖ نِقْمَتَهٗ.

جو دنیا کا ساز و سامان تمہارے پاس ہے اس کے بارے میں اللہ سے ڈرو اور اس کے حق کو پیش نظر رکھو، ان حقوق کو پہچانو جن سے لا علمی میں تمہارا کوئی عذر سنا نہ جائے گا۔ کیونکہ اطاعت کیلئے واضح نشان، روشن راہیں، سیدھی شاہراہیں اور ایک منزل مقصود موجود ہے۔ عقلمند و دانا ان کی طرف بڑھتے ہیں اور سفلے اور کمینے ان سے کترا جاتے ہیں۔ جو ان سے منہ پھیر لیتا ہے وہ حق سے بے راہ ہو جاتا ہے اور گمراہیوں میں بھٹکنے لگتا ہے، اللہ اس سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے اور اس پر اپنا عذاب نازل کرتا ہے۔

فَنَفْسَكَ نَفْسَكَ! فَقَدْ بَیَّنَ اللهُ لَكَ سَبِیْلَكَ، وَ حَیْثُ تَنَاهَتْ بِكَ اُمُوْرُكَ، فَقَدْ اَجْرَیْتَ اِلٰی غَایَةِ خُسْرٍ، وَ مَحَلَّةِ كُفْرٍ، وَ اِنَّ نَفْسَكَ قَدْ اَوْلَجَتْكَ شَرًّا، وَ اَقْحَمَتْكَ غَیًّا، وَ اَوْرَدَتْكَ الْمَهَالِكَ، وَ اَوْعَرَتْ عَلَیْكَ الْمَسَالِكَ.

لہٰذا اپنا بچاؤ کرو! اللہ نے تمہیں راستہ دکھا دیا ہے اور وہ منزل بتا دی ہے کہ جہاں تمہارے معاملات کو پہنچنا ہے۔ تم زیاں کاری کی منزل اور کفر کے مقام کی طرف بگٹٹ دوڑے جا رہے ہو۔ تمہارے نفس نے تمہیں برائیوں میں دھکیل دیا ہے اور گمراہیوں میں جھونک دیا ہے اور مہلکوں میں لا اتارا ہے اور راستوں کو تمہارے لئے دشوار گزار بنا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button