مکتوب (۴۸)
(٤٨) وَ مِنْ كِتَابٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ
مکتوب (۴۸)
اِلٰى مُعَاوِیَةَ
معاویہ ابن ابی سفیان کے نام
وَ اِنَّ الْبَغْیَ وَ الزُّوْرَ یُذِیْعَانِ بِالْمَرْءِ فِیْ دِیْنِهٖ وَ دُنْیَاهُ، وَ یُبْدِیَانِ خَلَلَهٗ عِنْدَ مَنْ یَّعِیْبُهٗ، وَ قَدْ عَلِمْتَ اَنَّكَ غَیْرُ مُدْرِكٍ مَّا قُضِیَ فَوَاتُهٗ، وَ قَدْ رَامَ اَقْوَامٌ اَمْرًۢا بِغَیْرِ الْحَقِّ، فَتَاَوَّلُوْا عَلَى اللّٰهِ فَاَكْذَبَهُمْ، فَاحْذَرْ یَوْمًا یَّغْتَبِطُ فِیْهِ مَنْ اَحْمَدَ عَاقِبَةَ عَمَلِهٖ، وَ یَنْدَمُ مَنْ اَمْكَنَ الشَّیْطٰنَ مِنْ قِیَادِهٖ فَلَمْ یُجَاذِبْهٗ.
یاد رکھو! سرکشی اور دروغ گوئی انسان کو دین و دنیا میں رسوا کر دیتی ہے اور نکتہ چینی کرنے والے کے سامنے اس کی خامیاں کھول دیتی ہے۔ تم جانتے ہو کہ جس چیز کا ہاتھ سے جانا ہی طے ہے، اسے تم پا نہیں سکتے۔ بہت سے لوگوں نے بغیر کسی حق کے کسی مقصد کو چاہا اور منشاء الٰہی کے خلاف تاویلیں کرنے لگے تو اللہ نے انہیں جھٹلا دیا۔ لہٰذا تم بھی اس دن سے ڈرو جس میں وہی شخص خوش ہو گا جس نے اپنے اعمال کے نتیجہ کو بہتر بنا لیا ہو، اور وہ شخص نادم و شرمسار ہو گا جس نے اپنی باگ ڈور شیطان کو تھما دی، اور اس کے ہاتھ سے اسے نہ چھیننا چاہا۔
وَ قَدْ دَعَوْتَنَا اِلٰى حُكْمِ الْقُرْاٰنِ وَ لَسْتَ مِنْ اَهْلِهٖ وَ لَسْنَاۤ اِیَّاكَ اَجَبْنَا، وَ لٰكِنَّاۤ اَجَبْنَا الْقُرْاٰنَ فِیْ حُكْمِهٖ، وَ السَّلَامُ.
اور تم نے ہمیں قرآن کے فیصلہ کی طرف دعوت دی حالانکہ تم قرآن کے اہل نہیں تھے، تو ہم نے تمہاری آواز پر لبیک نہیں کہی، بلکہ قرآن کے حکم پر لبیک کہی۔ والسلام۔