مکتوبات

مکتوب (۶۰)

(٦٠) وَ مِنْ كِتَابٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

مکتوب (۶۰)

اِلٰى الْعُمَّالِ الَّذِیْنَ یَطَاُ الْجَیْشُ عَمَلَهُمْ

ان عمال حکومت کی طرف جن کا علاقہ فوج کی گزر گاہ میں پڑتا تھا

مِنْ عَبْدِ اللّٰهِ عَلِیٍّ اَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِلٰى مَنْ مَّرَّ بِهِ الْجَیْشُ مِنْ جُبَاةِ الْخَرَاجِ وَ عُمَّالِ الْبِلَادِ.

خدا کے بندے علی امیر المومنین علیہ السلام کی طرف سے ان خراج جمع کرنے والوں اور شہروں کے عاملوں کو جن کے علاقہ سے فوج گزرے گی:

اَمَّا بَعْدُ! فَاِنِّیْ قَدْ سَیَّرْتُ جُنُوْدًا هِیَ مَارَّةٌۢ بِكُمْ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ، وَ قَدْ اَوْصَیْتُهُمْ بِمَا یَجِبُ لِلّٰهِ عَلَیْهِمْ، مِنْ كَفِّ الْاَذٰى وَ صَرْفِ الشَّذٰی، وَ اَنَا اَبْرَاُ اِلَیْكُمْ وَ اِلٰى ذِمَّتِكُمْ، مِنْ مَّعَرَّةِ الْجَیْشِ اِلَّا مِنْ جَوْعَةِ الْمُضْطَرِّ، لَا یَجِدُ عَنْهَا مَذْهَبًا اِلٰى شِبَعِهٖ، فَنَكِّلُوْا مَنْ تَنَاوَلَ مِنْهُمْ شَیْئًا ظُلْمًا عَنْ ظُلْمِهِمْ، وَ كُفُّوْۤا اَیْدِیَ سُفَهَآئِكُمْ عَنْ مُّضَادَّتِهِمْ، وَ التَّعَرُّضِ لَهُمْ فِیْمَا اسْتَثْنَیْنَاهُ مِنْهُمْ.

بعد حمد و صلوٰۃ! معلوم ہو کہ میں نے کچھ فوجیں روانہ کی ہیں جو خدا نے چاہا تو عنقریب تمہارے علاقہ سے عبور کریں گی۔ میں نے انہیں ہدایت کر دی ہے اس کی جو اللہ کی طرف سے ان پر لازم ہے کہ وہ کسی کو ستائیں نہیں اور کسی کو تکلیف نہ دیں۔ اور میں تمہیں اور تمہارے اہل ذمہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ فوج والے کوئی دست درازی کریں تو اس سے میں بے تعلق ہوں، سوا اس صورت کے جب کہ کوئی بھوک سے حالت اضطرار میں ہو اور پیٹ بھرنے کی کوئی صورت اسے نظر نہ آئے۔ اس کے علاوہ ان میں سے کوئی دراز دستی کرے تو تمہیں اس کی اسے سزا دینا چاہیے۔لیکن اپنے سر پھروں کے ہاتھ بھی روکنا کہ وہ ان سے نہ ٹکرائیں اور جس چیز کی ہم نے انہیں اجازت دی ہے اس میں ان سے تعرض نہ کریں۔

وَ اَنَا بَیْنَ اَظْهُرِ الْجَیْشِ، فَادْفَعُوْۤا اِلَیَّ مَظَالِمَكُمْ وَ مَا عَرَاكُمْ، مِمَّا یَغْلِبُكُمْ مِنْ اَمْرِهِمْ، وَ لَا تُطِیْقُوْنَ دَفْعَهٗ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ بِیْ، فَاَنَا اُغَیِّرُهٗ بِمَعُوْنَةِ اللّٰهِ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ.

اور میں تو فوج کے اندر موجود ہی ہوں، لہٰذا جو زیادتیاں ہوں یا ایسی سختی تم پر ہو کہ جس کی روک تھام کیلئے تمہیں اللہ کی مدد اور میری طرف رجوع ہونے کی ضرورت ہو تو مجھے اطلاع دینا، میں ان شاء اللہ! اللہ کی مدد سے ٹھیک کردوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button