مقالات

نعمتوں کے استحکام کا راز (1)

  نعمتوں کے استحکام کا راز

امیرالمومنین علیه السلام فرماتے ہیں:
بے شک اللہ تعالیٰ کے لیے ہر نعمت میں ایک حق ہے
 تو جو اس حق کو ادا کرتا ہے، اللہ اس کے لیے نعمت کو اوربڑھاتا ہے

 اور جو یہ حق ادا نہیں کرتا، وہ موجودہ نعمت کو بھی خطرہ میں ڈالتا ہے۔
 نکته:
امام علیہ السلام کی نعمت کے حق سے مراد، شکر نعمت ہے.
 کمترین شکر نعمت یہ ہے جو بھی نعمت اللہ نے انسان کو دی ہے اس نعمت کو اسی ھدف اور مقصد کیلئے استعمال کرے جس مقصد اور ھدف کیلئے اللہ نے اسے دی ہے

یا،

 کمترین شکر نعمت یہ ہے اللہ کی عطاء کی ہوئی نعمت کو گناہ کے راستہ پر استعمال نہ کرے

کیوں کہ اگر گناہ کے راستے میں اس نعمت کا استعمال کرے گا تو وہ نعمت انسان سے لے لی جائے گی

توجہ کریں ❗️
 آنکھ ،کان ، ہاتھ ، پاوں ، زبان اور عقل خداوند عالم کی عطاء کی ہوئی نعمتیں ہیں.

 کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم سے یہ نعمتیں لے لی جائیں 

إِنَّ لِلَّهِ فِي كُلِّ نِعْمَةٍ حَقّاً فَمَنْ أَدَّاهُ زَادَهُ مِنْهَا وَ مَنْ قَصَّرَ فِيهِ خَاطَرَ بِزَوَالِ نِعْمَتِهِ

نهج البلاغه کلمات قصار244 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button