مقالات

 یہ خوشی اور غم بیکار ہے

یہ خوشی اور غم بیکار ہے


انسان کو کبھی ایسی چیز کا پالینا خوش کرتا ہے جو اس کے ہاتھوں سے جانے والی ہوتی ہی نہیں
اور کبھی ایسی چیز کا ہاتھ سے نکل جانا اسے غمگین کر دیتا ہے جو اسے حاصل ہونے والی ہوتی ہی نہیں۔ 

 امیرالمومنین ع فرماتے ھیں

 یہ خوشی اور غم بیکار ہے۔❗️

 تمہاری خوشی صرف آ خرت کی حاصل کی ہوئی چیزوں پر ہونا چاہیے اور اس میں سے کو ئی چیز جاتی رہے اس پر رنج ہونا چاہیے۔

 اور جو چیز دنیا سے پالو،اس پر زیادہ خوش نہ ہو اور جو چیز اس سے جاتی رہے اس پر بیقرار ہو کر افسوس کرنے نہ لگو بلکہ تمہیں موت کے بعد پیش آنے والے حالات کی طرف اپنی توجہ موڑنا چاہیے ۔

 عبداللہ ابن عباس کہا کرتے تھے کہ جتنا فائدہ میں نےاس کلام سے حاصل کیا ہے،اتنا پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام کے بعد کسی کلام سے حاصل نہیں کیا۔

 نہج البلاغہ مکتوب 22

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button