مقالات
سیّدۃ النساءسلام اللہ علیھا کی شھادت پر امیرالمومنین کا غم
سیّدۃ النسا ء حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے دفن کے موقع پر فرمایا :
انا للہ و انا الیہ راجعون
اب یہ امانت پلٹا لی گئی۔ گروی رکھی ہو ئی چیزچھڑالی گئی۔
لیکن میرا غم بے پایاں اور میری راتیں بے خواب رہیں گی ۔
یہاں تک کہ خداوند عالم میرے لئے بھی اسی گھر کو منتخب کرے جس میں آپ رونق افروز ہیں ۔
وہ وقت آگیا کہ
آپ کی بیٹی آپ کو بتائیں کہ کس طرح آپ کی امت نے
ان پر ظلم ڈھانے کے لئے ایکا کرلیا ۔
آپ ان سے پورے طور پر پوچھیں اور تمام احوال و وار دات دریافت کریں ۔
یہ ساری مصیبتیں ان پر بیت گئیں ۔
حالانکہ آپ کو گزرے ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہو اتھا اور نہ آپ کے تذکروں سے زبانیں بند ہوئی تھیں ۔
آپ دونوں پر میرسلام رخصتی ہو
نہج البلاغہ خطبہ (۲۰۰)