اخبارتصاویر گیلری

عظمت واہمیت نہج البلاغہ کے عنوان سے عظیم الشان پروگرام

مرکزافکار اسلامی پاکستان کی طرف سے عظمت واہمیت نہج البلاغہ کے عنوان سے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد۔

17 مارچ 2018 بروز ہفتہ بعد از نماز مغربین مرکز افکار اسلامی پاکستان کے زیر انتظام ایک پروقار تقریب ” عظمت واہمیت نہج البلاغہ ” کے عنوان سے جامع مسجد الصادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہوئی ،

جس سے مفسر قرآن حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی ،

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مقبول حسین علوی (آف برطانیہ) ،

حرم امام حسین ؑ عراق کے شعبہ مبلغین کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین الشیخ الکعبی اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ انیس الحسنین سمیت متعدد علماء کرام نے خطاب کیا۔

تقریب کا آغازتلاوت کلام مجید سے ہوا جس کا شرف جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے طالب علم حافظ قاری محمد اکبر رجائی نے حاصل کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی تھے جنہوں نے اپنےخطاب میں نہج البلاغہ کی اہمیت اور وقت کی ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کیں، انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر مرکز افکار اسلامی کےسربراہ علامہ مقبول حسین علوی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں داد تحسین دی ۔ سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا امام علیؑ اس وقت بھی تنہا تھےاور آج بھی تنہا ہیں، آج ہم امامؑ کے نام کے نعرے تو بہت لگاتے ہیں مگر امام کے فرامین اور عبادات کو نہیں اپناتے، ہمیں امام عالی مقام کی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے، علیؑ عبد پہلے ہیں امام اور مولیٰ بعد میں ہیں ۔ ہمیں علی کی عبد وعبودیت کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ شیخ صاحب نے اسلام آباد میں ماہانہ درس نہج البلاغہ کا انتظام کرنے پر دل کی گہرائیوں سے خوشی کا اظہار کیا اور اس سلسلے کو شروع کر نے پر مرکز افکار اسلامی پاکستان کا شکریہ ادا کیااور دعا بھی دی۔
تقریب سے خطاب کرتےہوئے علامہ مقبول حسین علوی صاحب نے نہج البلاغہ کی اہمیت اور معاشرے میں اس کے اثرات پر روشنی ڈالی اور قران کو نہج البلاغہ سے سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا اور ماہانہ درس نہج البلاغہ کے انعقاد کے اغراض ومقاصد کوبیان کیا ۔پروگرام کے انچارج جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا انیس الحسنین نے نہج البلاغہ اور مولیٰ متقیان علیؑ ابن ابی طالب ؑ کے کلام کے محاسن کو بہترین انداز میں بیان کیا اور اسلامی معاشرے میں امام ؑ کے کلام کی ضرورت پر زور دیا اور شرکا کا شکریہ اداکیا۔ تقریب سے کربلائے معلی سے تشریف لائے ہوئے مہمان حرم امام حسین ؑ کے شعبہ تبلیغ کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین الکعبی نے بھی خطاب کیا ، اپنے خطاب میں انہوں نے امام عالی مقام ؑ کے کلام کو عام لوگوں تک پہنچانے اور اس کی درس وتدریس پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا اگر لوگ معصومین ؑ کے کلام کی خوبصورتی کو پہچان لیں تو وہ ان کی ضرور پیروی کریں گے۔
اس پروگرام میں اسلام آباد کے مومنین اور علما کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button