شفیق اور مہربان باپ امیرمومنان کی نصحیتیں (1)
اے میرے بیٹے جان لو
اگر تمہارے پروردگار کا کوئی شریک ہوتا تو اس کے بھی رسول آتے، اور اس کی سلطنت و فرمانروائی کے بھی آثار دکھائی دیتے اور اُس کے افعال و صفات بھی کچھ معلوم ہوتے، مگر وہ ایک اکیلا خدا ہے،جیسا کہ اس نے خود بیان کیا ہے
نامه 31 : وَ اعْلَمْ يَا بُنَيَّ أَنَّهُ لَوْ كَانَ لِرَبِّكَ شَرِيكٌ لَأَتَتْكَ رُسُلُهُ وَ لَرَأَيْتَ آثَارَ مُلْكِهِ وَ سُلْطَانِهِ وَ لَعَرَفْتَ أَفْعَالَهُ وَ صِفَاتِهِ وَ لَكِنَّهُ إِلَهٌ وَاحِدٌ كَمَا وَصَفَ نَفْسَهُ لَا يُضَادُّهُ فِي مُلْكِهِ أَحَدٌ
اے میرے بیٹے جان لو
تم آخرت کے لئے پیدا ہو ئے ہو ، نہ کہ دنیا کے لئے ، فنا کے لئے خلق ہو ئے ہو ، نہ بقا کے لئے، موت کے لئے بنے ہو نہ حیات کے لئے
نامه 31 : اعْلَمْ يَا بُنَيَّ أَنَّكَ إِنَّمَا خُلِقْتَ لِلْآخِرَةِ لَا لِلدُّنْيَا وَ لِلْفَنَاءِ لَا لِلْبَقَاءِ وَ لِلْمَوْتِ لَا لِلْحَيَاة
اے میرے بیٹے جان لو
جو شخص لیل و نہار کے مرکب پر سوار ہے وہ اگرچہ ٹھہرا ہوا ہے مگر حقیقت میں چل رہا ہے ۔ اور اگرچہ ایک جگہ پر قیام کئے ہوئے ہے مگر مسا فت طے کئے جا رہا ہے
نامه 31 : اعْلَمْ يَا بُنَيَّ أَنَّ مَنْ كَانَتْ مَطِيَّتُهُ اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ فَإِنَّهُ يُسَارُ بِهِ وَ إِنْ كَانَ وَاقِفاً وَ يَقْطَعُ الْمَسَافَةَ وَ إِنْ كَانَ مُقِيماً وَادِعا
اے میرے بیٹے جان لو
یہ یقین کے ساتھ جانے رہو کہ تم اپنی آرزوؤں کو پورا کبھی نہیں کر سکتے ، اور جتنی زندگی لے کر آئے ہو اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتے اور تم بھی اپنے پہلے والوں کی راہ پر ہو
نامه 31 : وَ اعْلَمْ يَقِيناً أَنَّكَ لَنْ تَبْلُغَ أَمَلَكَ وَ لَنْ تَعْدُوَ أَجَلَكَ وَ أَنَّكَ فِي سَبِيلِ مَنْ كَانَ قَبْلَك
اے میرے بیٹے جان لو
رزق دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک وہ جس کی تم جستجو کرتے ہو اور ایک وہ جو تمہاری جستجو میں لگا ہوا ہے ، اگر تم اس کی طرف نہ جا ؤ گے تو بھی وہ تم تک آ کر رہے گا
نامه 31 : اعْلَمْ يَا بُنَيَّ أَنَّ الرِّزْقَ رِزْقَانِ رِزْقٌ تَطْلُبُهُ وَ رِزْقٌ يَطْلُبُكَ فَإِنْ أَنْتَ لَمْ تَأْتِهِ أَتَاك