مقالات

ظہور امام علیہ السلام سے قبل خوفناک حالات

 

    

        جیسا کہ رسول اکرم ؐفرما تے ہیں ’’ مہدی میری اولاد میں سے ہیں وہ غیبت اختیار کریں گے اور جب وہ ظہور کریں گے تو زمین کو اسی طرح عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح وہ پہلے ظلم و جور سے بھری ہو ئی تھی ۔

      اس حدیث کی روشنی میں پتہ چلتا ہے کہ وہ زمانہ جب امام ؑکا ظہور قریب ہو گا تو کس حد تک ظلم و جور سے بھرا ہوا ہو گا ۔ اس زمانہ کا اگر مزید جا ئزہ لینا ہو تو مولا ئے  کا ئنات کے اس کلام سے بخوبی اندازہ لگایاجا سکتا ہے جس میں آپ ؑفرما تے ہیں:

یہ ایسے ایام ہیں جن میں مومن کے لئے تلوار کا وار (برداشت کرنا)حلال چیز حاصل کرنے سے آسان ہے ۔جس میں لینے والے کا اجر دینے والے کے اجر سے زیادہ ہے اور شراب پیئے بغیر ہی تم لوگ مست ہو جا ئو گے ، نعمتوں کی فراوانی کے باوجود بغیرکسی زبردستی کے قسم کھا ئو گے اور بغیر بے چارگی کے جھوٹ بو لو گے یہ ایسے دن ہیں کہ جب بلا ئیں تمہیں ڈسیںگی، جس طریقہ سے پا لان اونٹوں کو زخمی کر دیتے ہیں ۔آہ!وہ رنج اور اندوہ کتنا طولا نی اور گشایش کی امید کتنی دور ہے ۔

نہج البلاغہ ،خطبہ ،  ۱۸۸

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button