شارٹ کورس دومیل جنڈ
الحمد للہ جامعہ جنڈ زیر سرپرستی مرکز افکار اسلامی اس سال پورے ضلع اٹک کے آٹھ مقامات پر شارٹ کورس کروائے جا رہے ہیں۔
اور اسی سلسلے میں آج سے جامع مسجد جعفریہ دومیل جنڈ میں پندرہ روزہ دینی تعلیمی تربیتی شارٹ کورس کا باقاعدہ آغاز ہوا اور اس شارٹ کورس کے لیے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں حجة الاسلام مولانا سید سعید حیدر ہمدانی صاحب (جامعہ جعفریہ جنڈ) مولانا نوید ظفر صاحب (صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل جنڈ) مولانا ملک نیازحسین (خطیب جامع مسجد جعفریہ دومیل جنڈ) اور سید جاوید شاہ صاحب نے خطاب کیے۔
اس شارٹ کورس میں تین اساتید 15 جوالائی تک ہر روز احکام، عقاید، اخلاقیات، سیرت اور قرآن کریم کے دروس دیں گے ۔
پروگرام میں دومیل سے مومنین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی بچوں کوشارٹ کورس میں راغب کرنے کےلیے مولاناسیدزوارکاظمی صاحب نے اھم رول اداکیا۔
خداوندکریم سب معاونین کی توفیقات خیرمیں اضافہ فرمائے۔