مقالات

تواضع نہج البلاغہ کی نظر میں

تواضع نہج البلاغہ کی نظر میں 

تواضع مکتب نہج البلاغہ کی اخلاقیات کا ایک اہم با ب ہے تواضع اور انکساری کی وجہ انسان دوسروں کو اپنے قریب لاتا ہے انکے دلوں میں اپنے لئے محبت پیدا کر تا ہے اسلام تواضع پہ خاصی توجہ دیتا ہے اور انکساری کرنے والوںکو صحیح معنوں میں انسان واقعی جا نتا ہے حقیقت بھی یہی ہے اگر آج کا انسان تواضع کے اسلحہ سے لیس ہو جائے انفرادی زندگی سے لیکر اجتماعی زندگی کا ہر پہلو بدل سکتا ہے ذات ،پات، رنگ ،نسل ،چھوٹا ۔بڑے کی تعصب آمیز دیواریں ہمیشہ کے لئے گر سکتی ہیں امام علی اس بارے میں فرماتے ہیں :

الف ۔”واعتمدوا وضع التذلل علی رؤسکم والقاء تعزز تحت اقدامکم…”(حکمت ١٩١)

‘اپنے سر پر تواضع کا تاج رکھنے کا عزم کرو اور تکبر کو اپنے پیرو تلے رکھ کر کچل دو…’

ب۔”واتخذوا التواضع مسلحة بینکم وبین عدوکم ابلیس و جنودہ”(حکمت ١٩١)

‘ اپنے اور اپنے دشمن ابلیس اور اسکے لشکروں کے درمیان تواضع اور انکساری کا مورچہ قائم کرلو کہ اس نے ہر قوم میں اپنے لشکر،مددگار، پیادہ، سوار سب کا انتظام کر لیا ہے ‘

ج۔’تواضع سے بڑھکر کو ئی چیز نہیں ہے تواضع کی وجہ سے نعمتیں کا مل ہو جا تی ہیں کتنا اچھا ہے دولتمندوں کا تواضع فقیروں کے لئے اس درجہ کو حاصل کر نے کے لئے جو خدا کے نزدیک ہے ‘(حکمت ١١٣۔٢٢٤۔٤٠٦)

د۔”من اٰتی غنیا فتواضع لہ لغنا ہ ذھب ثلثادینہ”(حکمت٢١))

‘جو کسی دولتمند کے سامنے دولت کی بنا پر جھک جائے اسکا دوتہائی حصہ دین برباد ہو گیا

پس تواضع کو اگر انسان اپنا اسلحہ بنائے تو اس سے شیطان کا مقابلہ کر سکتا ہے اور دوسر ے انسانوں کے ساتھ متواضع انداز میں پیش آنے سے اس کمال اور درجے پہ فائز ہو سکتاہے جو اسے خدا کے نزدیک ہے آ ج کا انسان جو ہر طرح سے شیطا ن کے چنگل میں پھنس چکا ہے اسکی وجہ یہی ہے کہ اس نے اپنے اس اسلحے اور ہتھیا ر، جسے وہ شیطان ا ور شیطان صفات انسان اور اسکے جنگجؤ ں کے خلاف استعمال کر سکتا تھا ، کو کھو دیا ہے تکبر ،غرور اور گمنڈ کی وجہ سے دوسروں پہ ظلم و ستم ڈھاتا ہے ایسے میں پھر اسے شیطانی منافع اور منصوبو ں کے علاوہ کچھ سوجتا ہی نہیں ہے تبھی تو غریب اور پسماندہ لوگوں کے اوپر اپنی استعماری پکڑ جمائے رہتا ہے اب بھی وقت ہے کہ بنی نوع انسان دوبارہ اس اسلحہ کو اٹھا کے شیطان اور اسکے ہمنواؤں کا قلع قمع کرکے اس جہاں میں پھیلتی ہو ئی ہر فساد اور برائی کا خاتمہ کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button