تقریب رونمائی نہج البلاغہ
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں "نہج البلاغہ کی پہلی منفرد اشاعت” کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ اور مرکز افکار اسلامی کے سرپرست علامہ مقبول حسین علوی صاحب نے خطاب کیا۔
علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے تقریب سے اپنے خصوصی خطاب میں اس منفرد کام اور اسے مکمل کرنے والے اراکین کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کلامِ امامؑ کی زیادہ سے زیادہ نشر و اشاعت کی ضرورت پر زور دیا۔
سرپرست مرکز افکار اسلامی مولانا مقبول حسین علوی نے اس منفرد اشاعت کی خصوصیات سے آگاہ کیا جس میں نہج البلاغہ ترجمہ علامہ مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ کی کتابت کی اغلاط کو ختم کرکے نیا نسخہ ایک منفرد انداز میں بہترین طباعت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
تقریب میں جامعۃ الکوثر کے اساتذہ و طلبہ بھی شریک رہے۔ نہج البلاغہ کی یہ منفرد اشاعت مرکز افکار اسلامی کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔