اخبار
برسی قائد شھید
قائد شھید علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے انجمن سپاہ عباس جنڈ اور مرکز افکار اسلامی پاکستان کی طرف سے امام بارگاہ قصر عباس ع محلہ حسین آباد جنڈ میں مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں حجہ الاسلام والمسلمین قبلہ مولانا اقبال حسین مقصودپوری صاحب، پرنسپل جامعہ جعفریہ و جامعہ زینبیہ جنڈ حجہ الاسلام والمسلمين قبلہ سید رضی عباس ھمدانی صاحب اور حجہ الاسلام قبلہ مولانا لیاقت علی رانجھا صاحب نے قائد شھید کے افکار اور اہمیت علم و علماء پر سیر حاصل گفتگو کی۔مجلس کے اختتام پر لنگر حسینی کا اھتمام کیا گیا تھا۔