کربلا اور امام حسین علیہ السلام کا ذکر علامہ اقبالؒ کے اشعار میں بارہا اور بہت خوبصورت انداز میں بیان ہوا ہے۔ علامہ اقبالؒ اور محبت اہل بیت علیہم السلام کے عنوان سے آپ کے اشعار کو متعدد افراد نے الگ شائع کیا ہے۔ اس سال 14 اگست یوم آزادی پاکستان محرم الحرام کے پہلے عشرے میں آرہا ہے۔ اسی مناسبت سے مفکر پاکستان کی واقعہ کربلا کے بارے میں فارسی کی نظم کو اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے علامہ اقبالؒ کے ذہن میں کربلا کا کیا مقام تھا اس نظم میں علامہ اقبال نے عظمت امام علیہ السلام کو بھی واضح کیا اور مقصد امام علیہ السلام پر بھی روشنی ڈالی۔۔
آن لائن پڑھیں | ڈاؤنلوڈ کریں |