مقالات
نبیؐ کی نواسیؑ
”نبیؐ کی نواسیؑ“ نبیوں کی محنتوں کو بچانے پیاروں کی مقتل سے کوفہ چلی، جہاں اس کے بھائی کو جانے سے روک دیا گیا تھا بھائی کے پیغام کی مفسر و محافظ بن کر سفرحسینی کو روکنے نہ دیا۔ شجاعت و ہمت علوی کا انداز اپنا کر ظلم و ستم کے ایوانوں میں زلزلہ بپا کر دیا۔ باپ کے لہجے میں اسی کوفہ میں پہلا خطبہ دینا شروع کیا جہاں باپ دور حکومت میں خطبہ دیتے تھے۔ کیا طرز گفتگو تھا کہ امیر المومنین علیؑ کے صحابی عبداللہ ابن عفیف کو بھی پوچھنا پڑا کہ علیؑ کا کون سا بیٹا بول رہا ہے؟