شمع زندگیھوم پیج

119۔ جلد بازی

لَا تُسْرِعَنَّ اِلٰی بَادِرَةٍ وَجَدْتَ مِنْهَا۔ (خط 53)
غصے میں جلد بازی سے کام نہ لو جبکہ اُس کے ٹال دینے کی گنجائش ہو۔

انسان کی کامیابی میں بر وقت اور مناسب فیصلوں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ البتہ ایک واضح سا امر ہے کہ جب انسان غصے میں ہو تو اُس کی سوچ اُس سے متأثر ہوتی ہے اور بہت سے عقل مند افراد بھی ایسے موقع پر غلط فیصلے کرتے ہیں۔ غضب کی مذمت میں بہت کچھ بیان ہوا ہے۔ اسی طرح جلدبازی بھی غلط فیصلے کرواتی ہے۔ امیرالمومنینؑ کا یہ فرمان حقیقت میں دونوں چیزوں سے بچنے کی تاکید ہے کہ اگر غصہ ہو تو اس حالت میں اور جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں اور جب اس میں تاخیر کی گنجائش ہے تو اُس سے فائدہ اٹھائیں۔ حکما کے ہاں مشہور ہے کہ غضب کے وقت نہ فیصلہ کیا جائے نہ سزا دی جائے نہ حکم جاری کیا جائے۔

شمع زندگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button