شمع زندگیھوم پیج

122- کینہ

اَطْلِقْ عَنِ النَّاسِ عُقْدَةَ كُلِّ حِقْدٍ۔ (خط ۵۳)
لوگوں سے کینہ کی ہر گرہ کھول دو۔

ہر شخص چاہتا ہے کہ دوسرے کے دل میں اس کی محبت جا گزیں ہو اور یہ اچھی سوچ ہے مگر اس سوچ کے لیے کچھ اقدام ضروری ہیں۔ امیرالمؤمنینؑ کے اس فرمان میں دو پہلو ہیں پہلا یہ کہ اگر کسی کے دل میں آپ کے بارے میں بغض و کینہ ہے تو اس کو محبت میں بدلنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اس سے محبت سے پیش آئیں، اسے عزت و احترام دیں تو اس کے دل میں آپ سے کینہ کی جگہ محبت آ جائے گی۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ کسی نے آپ کی مخالفت میں کوئی قدم اٹھایا ہے تو اسے اپنے دل سے نکال دیں۔ یعنی جن لوگوں نے کوئی اچھائی کی اسے بھلائیں نہیں بلکہ موقع ملے تو اس کا بہتر انداز سے بدلہ دیں اور اگر کسی نے برائی کی تو اسے یاد نہ رکھیں اور کبھی انتقام کا تصور بھی نہ کریں یوں دلوں میں محبت پیدا ہو گی۔یعنی کینہ و عداوت کی مرض نہ اپنے دل میں آنے دیں کہ آپ کسی سے بغض و کینہ رکھیں اور کوشش کریں کہ دوسروں کے دلوں میں بھی آپ سے متعلق کینہ نہ رہے۔ کبھی کسی کی خدمت کر کے، کبھی کسی سے معذرت کر کے آپ دوسروں کو راضی و خوش رکھنے کی کوشش کریں۔

شمع زندگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button