شمع زندگیھوم پیج

128۔ موقع و محل

ضَعْ کُلَّ اَمْرٍ مَوْضِعَهُ وَ اَوْقِعْ کُلَّ اَمْرٍ مَوْقِعَهُ۔ (خط ۵۳)
ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھو اور ہر کام کو اس کے موقع پر انجام دو۔

اجتماعی زندگی ہو یا شخصی زندگی ہر قدم کا اپنا اثر ہوتا ہے۔ امیرالمؤمنینؑ نے اس حصے میں چار اہم اصول بیان فرمائے ہیں اور آخر میں ان کا خلاصہ بیان کیا ہے۔ اگر ان جملات کو علم نفسیات کی بنیاد کہا جائے تو بجا ہوگا۔ فرمایا: دیکھو! وقت سے پہلے کسی کام میں جلد بازی نہ کرنا اور جب اس کا موقع آ جائے تو پھر کمزوری نہ دکھانا اور جب صحیح صورت سمجھ نہ آئے تو اس پر مصر نہ ہونا اور جب طریقہ کار واضح ہو جائے تو پھر سستی نہ کرنا۔ ان چار اصولوں کے بعد آپ نے دو جملوں میں ان کا خلاصہ بیان کیا اور فرمایا: ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھو اور ہر کام کو اس کے موقع پر انجام دو۔

شمع زندگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button