شمع زندگیھوم پیج

153۔ صبر

اَلصَّبْرُ شَجَاعَةٌ۔ (حکمت 3)
صبر و تحمل بہادری و شجاعت ہے۔

انسانی زندگی کی کامیابی کے ایک بہت بڑے ستون کا نام صبر ہے۔ انسان کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے اور اس کا حصول اس کے لئے مشکل ہوتا ہے تو اس مشکل کو برادشت کرنا اور اس مشکل کے باوجود کمال کی طرف رواں دواں رہنا صبر کہلاتا ہے۔ کبھی انسان کو کچھ حاصل تھا مگر زمانے نے وہ شے اس سے چھین لی تو اب اس شے کے چھن جانے کے دکھ کو برداشت کرنا صبر کہلائے گا۔ صبر کےمقابلے میں بے تابی و جزع و فزع ہے۔ کمال کے حصول میں مشکلات برداشت نہ کرنے والا کامیاب نہیں ہو سکتا اور تاریخ شاہد ہے کہ کامیاب لوگوں کو سینکڑوں بار ناکامی کا سامنا ہوا مگر وہ حوصلہ و صبر سے محنت میں مگن رہے اور آخر کار انھیں کامیابی ملی۔ کسی چیز کے کھو جانے پر انسان روتا رہے تو کامیابی نہیں ملے گی بلکہ اس محرومی کو برداشت کر کے دوبارہ آگے بڑھے گا تو کامیابی حاصل ہوگی اور ان دونوں مراحل میں برداشت و صبر ایک مشکل امر ہے اسے ہر کوئی انجام نہیں دے سکتا۔ اسلام میں صبر کی بہت تعریف کی گئی مگر امامؑ نے اس صبر کی تعریف میں لفظ شجاعت بیان فرما کر ہمت دلائی ہے کہ ناکامیوں پر نہ گھبرانا ہی شجاعت ہے اور شجاع ہی کامیاب ہوتے ہیں۔

شمع زندگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button