شمع زندگی

200۔ شکست سے مت گھبرائیں

اِذَا لَمْ يَكُنْ مَا تُرِيْدُ فَلَا تُبَلْ مَا كُنْتَ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۶۹)
اگر حسب منشا تمہارا کام نہ بن سکے تو پھر جس حالت میں ہو، مصروف رہو۔

انسان ہمیشہ دل میں بے شمار خواہشیں اور آرزوئیں رکھتا ہے اور جب کوئی خواہش پوری نہیں ہوتی تو غمزدہ اور مایوس ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر جس خواہش کی تکمیل کے لئے وقت و مال خرچ کیا ہو وہ حاصل نہ ہو سکے تو بعض افراد خودکشی پر اتر آتے ہیں۔ یہ خلاف عقل کام ہے، جو ہزاروں خواہشیں پوری ہو جاتی ہیں وہ انسان کو یاد ہی نہیں رہتیں اور ایک یا چند ایک پوری نہ ہو سکیں تو اس پر مایوسی کا یہ عالم نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی مزید محنت ترک کرنی چاہیے۔امیرالمومنینؑ اس فطرت انسانی کی راہنمائی فرماتے ہیں کہ ایک منزل و مقام کے حصول کی بھرپور کوشش کرو مگر حاصل نہ کر سکو تو مایوس نہ ہو بلکہ اس حال میں خوش رہو۔ اگر اس ہدف کو حاصل نہ کرنے کی وجہ سے زیادہ غمگین ہوگے تو ممکن ہے جو حاصل ہے اسے بھی ضائع کر بیٹھو۔ جو نہیں پایا اس کے غم میں، جو ہے اُسے نہ کھو دو۔ غم و حزن سے کوئی چیز پلٹے گی نہیں البتہ جو ہاتھ میں ہے، اس کے ضائع ہونے کا ڈر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button