پروگرام

سیمینار نہج البلاغہ (برائےخواتین)

جامعۃ الزہرا اسلام آباد و مرکز افکار اسلامی کے باہمی تعاون سے الصادق کمپلیکس اسلام آباد میں سیمینار نہج البلاغہ (برائےخواتین) منعقد ہوا، جس میں روالپنڈی، اسلام آباد کے مدارس ،یونیورسٹیز اور عمومی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دو ماہ قبل نہج البلاغہ کے حوالے سے مختلف موضوعات پر مدارس، یونیورسٹیز کی طالبات کے درمیان مقالہ نویسی کے مقابلے کے لیے موضوعات اعلان کئے گئے تھے، اس سیمینار  کے آخر میں بہترین مقالہ لکھنے والی طالبات کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

نہج البلاغہ سیمینار میں مختلف شیعہ، سنی اسکالرز خواتین نے اپنے مقالے پڑھے جن میں جماعت اسلامی کی محترمہ زبیدہ خاتون، اور دیگر اسکالرز  میں خانم سکینہ مہدوی ، خانم عالیہ زینب شامل تھیں

اس سیمینا ر میں جہاں مقالے پڑھے گئے وہاں پر تربیت اولاد کے حوالے سے ٹیبل ٹاک رکھا گیا  جس میں خانم ذکیہ نجفی ، خانم رباب علی  نے گفتگو کی ۔ آخر میں جامعۃ الزہرا اسلام آباد کی پرنسپل خانم نصرت زہرا جعفری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات پر  پروگرام کو اختتام تک پہنچایا ۔

آخر میں امیر المومنین  علی بن ابی طالب علیہ السلام کی زندگی کے حوالے سے ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button